Friday, April 19, 2024

امریکا اور برطانیہ شدید طوفان کی زد میں آ گئے‘ 40 سے زائد افراد ہلاک

امریکا اور برطانیہ شدید طوفان کی زد میں آ گئے‘ 40 سے زائد افراد ہلاک
December 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاستوں الینوائے، مسوری، میسیپی اور ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث چالیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس میں طوفانی بارش سے گیارہ افراد ہلاک اور کئی گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں سے واپس آنے والے لوگوں کو بھی ٹرانسپورٹ کےلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر برطانوی شہروں مانچسٹر، اولڈہیم اور بریڈفورڈ میں بھی شدیدبارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دریائے ارویل اور دریا روچ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیشتر علاقوں میں پانی اور بجلی کی سپلائی معطل ہو چکی ہے۔ مارکیٹوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے کروڑوں پاونڈز کا نقصان ہو چکا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے میٹنگ طلب کرلی ہے جس میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور نقصانات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔