Saturday, May 18, 2024

امریکا اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی، ویانا میں مذاکرات

امریکا اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی، ویانا میں مذاکرات
April 7, 2021

ویانا (92 نیوز) امریکا اور ایران کےدرمیان برف پگھلنے لگی، ویانا میں فریقین کے عالمی طاقتوں کی ثالثِی سے بالواسطہ مذاکرات ہوئے ۔

امریکی پابندیوں کے خاتمے اور فریقین کی معاہدے میں واپسی کے امکانات پر غور کیا گیا  جبکہ ایران نے یورینیم افزودگی کی امریکی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا  مگر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکا نے مذاکرات کو تعمیری قرار دے دیا۔