Friday, April 26, 2024

امریکا اور ایران کا آئندہ ہفتے سے ویانا میں بالواسطہ مذاکرات کا اعلان

امریکا اور ایران کا آئندہ ہفتے سے ویانا میں بالواسطہ مذاکرات کا اعلان
April 3, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور ایران نے آئندہ ہفتے سے ویانا میں بالواسطہ مذاکرات کا اعلان کردیا۔

امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات منگل سے ویانا میں شروع ہوں گے، مذاکرات ایرانی ایٹمی معاہدے کی تجدید نوکے وسیع مذاکرات کا حصہ ہونگے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور ایران آئندہ ہفتے مصالحت کاروں کے ذریعے مذاکرات کریں گے۔ کوشش کی جائے گی کہ دونوں ملک واپس جوہری سمجھوتے میں شامل ہو جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کاابھی امکان نہیں ہے۔ ویانا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے مذاکرات پرگہری نظر ہے۔