Friday, May 17, 2024

امریکا اور ایران میں کشیدگی ، اسرائیل نے ممکنہ جنگ کی تیاریاں  شروع کر دیں

امریکا اور ایران میں کشیدگی ، اسرائیل نے ممکنہ جنگ کی تیاریاں  شروع کر دیں
July 3, 2019
تل ابیب ( 92 نیوز) امریکا اور ایران میں کشیدگی کے باعث اسرائیل نے ممکنہ جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے کوئی غلطی کی تو خطے میں عسکری کارروائی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکا کو چاہئے وہ تہران پر مزید پابندیاں لگائے تاکہ اسے مذاکرات کیلئے مجبور کیاجاسکے ، انہوں نےکہاممکن ہےصورتحال ریڈزون میں داخل ہوجائےاورکسی بھی عسکری الجھاؤکی صورت میں یہ ضروری ہے کہ اپنی فوج کوتیاررکھاجائےاس لئے اسرائیلی فورسز کو ممکنہ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیاہے۔