Friday, April 26, 2024

امریکا اور ایران دونوں جوہری معاہدے کی بحالی سے مایوس

امریکا اور ایران دونوں جوہری معاہدے کی بحالی سے مایوس
December 3, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور ایران دونوں نے جوہری معاہدے کی بحالی پر مایوس کا اظہار کر دیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے ایران کے روئیے سے جوہری معاہدے  کی امید بہت کم ہے۔ ایران نیک نیتی دکھائے تو ایک دن میں فیصلہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے امریکی اور یورپی مذاکرات کاروں کی سنجیدگی پر سوال اٹھا دیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان نہیں۔

ایرانی  وزیرخارجہ نے جاپانی  ہم منصب سے  ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  تہران    سنجیدگی  کے ساتھ ویانا  مذاکرات  میں  شامل  ہوا۔ جوہری مذاکرات کی  کامیابی کا  امکان  کم  نظر آتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ایران نے امریکی  اور یورپی  مذاکرات کاروں کو دو مسودے فراہم  کئے ہیں ۔ ایران  نے جوہری  معاہدے  کی بحالی کو پابندیوں  کے خاتمے سے  مشروط کیا ہے۔