Thursday, March 28, 2024

امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا گئے، امن معاہدے پر چند دن میں دستخط ہونے کا امکان

امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا گئے، امن معاہدے پر چند دن میں دستخط ہونے کا امکان
August 24, 2019
 دوحہ (92 نیوز) امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ امن معاہدے پر چند دن میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ افغان طالبان کے اہم رہنما ملا ضعیف نے افغان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں امریکہ اور طالبان امن معاہدے پر دستخط کر دیں گے جبکہ پاکستان، چین اور روس اس امن معاہدے کے ضامن ہونگے۔ انہوں نے معاہدے کے ممکنہ مندرجات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ 15 سے 24 مہینوں کے اندر اپنے فوجیوں کے انخلا پر راضی ہو گیا ہے جبکہ افغان طالبان نے بھی عسکری گروپس سے تعلقات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملا ضعیف نے مزید بتایا کہ امن معاہدے کے ایک ہفتے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہو جائیں گے جن میں افغانستان کے حقیقی مستقبل کا فیصلہ ہو گا ۔