امریکا افغانستان میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، طالبان
کابل (92 نیوز) ترجمان افغان طالبان محمد نعیم نے پینٹاگون ترجمان کے بیان پرردعمل میں کہا، امریکا افغانستان میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان افغان طالبان نے بیان میں کہا، امریکا ہر روز معاہدےکی خلاف ورزی کررہا ہے۔ شہریوں، گھروں اور دیہات پربمباری کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا، امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزیاں جا ری ہیں۔
چند روز قبل پینٹاگون ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ افغان طالبان تشدد میں کمی کے وعدوں کی پاسداری نہیں کر رہے۔