Friday, April 19, 2024

امریکا افغان جنگ سے متعلق ہمیشہ جھوٹ بولتا رہا ، واشنگٹن پوسٹ

امریکا افغان جنگ سے متعلق ہمیشہ جھوٹ بولتا رہا ، واشنگٹن پوسٹ
December 10, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  نے افغان جنگ پر  خفیہ دستاویزات جاری کردیں جس کے مطابق امریکامسلسل  18سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا ۔  امریکی جنرلوں اور سفارتکاروں کے مطابق امریکا افغان جنگ کبھی نہیں جیت سکتا۔ امریکی اخبار نے افغانستان سمیت پورے خطے کا نقشہ بدل دینے والی افغان جنگ کی سچائیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، انسانی حقوق کے ٹھیکیدار  امریکا  نے ساری دنیا کو تو گمراہ کیا ہی لیکن اپنے عوام کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومتیں افغان جنگ کے حوالے سے 18سال تک مسلسل عوام سے جھوٹ بولتی رہیں، امریکی عوام کو افغان جنگ میں امریکی فوج کی کامیابیوں کا جھوٹ سنایا جاتا رہا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکا کبھی بھی افغان جنگ نہیں جیت سکتا تھا۔ رپورٹ 2 ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں امریکی جرنیلوں سے لے کر سفارتکاروں تک 400اعلی حکام کے انٹرویوز شامل ہیں ، تھری اسٹار جنرل ڈاگلس لوٹ کا کہنا ہے کہ 18 سال میں امریکا افغانستان کو سمجھ ہی نہیں سکا۔ امریکی صدر جارج بش ، براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں تعینات کیے جانے والے  تمام جرنیل ناکام رہے ، امریکا نے افغانستان میں ایک ٹریلین ڈالرخرچ کر ڈالے لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔