Sunday, September 8, 2024

امریکا: اسقاط حمل کیخلاف احتجاجی مظاہرے، وفاقی حکومت سے پلینڈ پیرنٹ ہوڈ نامی تنظیم کی مالی اعانت بند کرنیکا مطالبہ

امریکا: اسقاط حمل کیخلاف احتجاجی مظاہرے، وفاقی حکومت سے پلینڈ پیرنٹ ہوڈ نامی تنظیم کی مالی اعانت بند کرنیکا مطالبہ
August 23, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں ہزاروں افراد نے اسقاط حمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسقاط حمل بچوں کے قتل کے مترادف ہے اس مکروہ فعل کو غیرقانونی قرار دیا جانا چاہیے۔ مظاہرین نے ملک بھر میں پلینڈ پیرنٹ ہوڈ نامی تنظیم کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے ان کا مطالبہ تھا کہ وفاقی حکومت تنظیم کی مالی اعانت بند کرے۔ مظاہروں کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں پلینڈ پیرنٹہوڈ کے عہدیداروں کو اسقاط شدہ جنین کے ٹشوز کی خریدوفروخت کے بارے میں سودے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں پلینڈ پیرنٹ ہوڈ اور اس کی سرگرمیوں کیخلاف نعرے درج تھے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہروں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں سے بعض نے شیرخوار بچے اٹھا رکھے تھے۔ ایک پلے کارڈ پر درج تھا کہ تنظیم بچوں کے اعضا فروخت کر کے مال بنا رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بعض مقامات پر پلینڈ پیرنٹ ہوڈ کے حامیوں نے بھی مظاہرے کیے۔