Thursday, April 18, 2024

امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کا انڈوپیسفِک ریجن کیلئے نئے اتحاد کا اعلان

امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کا انڈوپیسفِک ریجن کیلئے نئے اتحاد کا اعلان
September 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے انڈوپیسفِک ریجن کیلئے نئے اتحاد کا اعلان کر دیا۔

امریکا آسڑیلیا کو نیوکلیئرآبدوز کے حصول کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے آسٹریلیا کو ایٹمی صلاحیتوں تک رسائی دی جائے گی، ایٹمی ہتھیار نہیں۔ آسٹریلیا کو یہ صلاحیت آئندہ 18 ماہ کے دوران دی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کو نیوکلیئر آبدوزوں کی فراہمی کا مقصد اسے چینی بحریہ سے مقابلے کیلئے تیار کرنا ہے۔

اس سے قبل امریکا یہ ٹیکنالوجی 1958 میں برطانیہ کو بھی دے چکا ہے۔