Sunday, September 8, 2024

امریکا :75 منزلہ عمارت کے باہر پھنسے 2 محنت کشوں کو بچا لیا گیا

امریکا :75 منزلہ عمارت کے باہر پھنسے 2 محنت کشوں کو بچا لیا گیا
January 12, 2016
ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ریسکیو اہلکاروں نے ہیوسٹن میں 75 منزلہ ٹاور کی کھڑکیاں صاف کرتے ہوئے معلق جھولنے میں پھنس جانے والے دو افراد کو بحفاظت اتار لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں افراد 75 منزلہ عمارت کی کھڑکیاں صا ف کر رہے تھے کہ ان کی معلق جھولا نمامتحرک سیڑھی میں خرابی پیدا ہو گئی اوروہ جھولے میں پھنس گئے۔ ہیوسٹن فائر دیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ان کی مدد کی اور انہیں مشکل سے نکال لیا۔ ان کا کہنا تھا دونوں کارکن خیریت سے ہیں اور انہیں کسی قسم کے علاج معالجے کی ضرورت نہیں۔