Friday, March 29, 2024

امریکا 50 عدد ایف 35 طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان متحدہ عرب امارات کو بیچے گا

امریکا 50 عدد ایف 35 طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان متحدہ عرب امارات کو بیچے گا
November 11, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا 50 عدد ایف 35طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان متحدہ عرب  امارات کو فروخت کرے گا،ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو فروخت کیے جانے والے جنگی سامان کی مالیت 23 اعشاریہ 37 ارب ڈالر ہے۔ سامان میں ایف35 طیاروں کے علاوہ 18 ڈرونز، فضا سے فضا اور زمین پر مار کرنے والے ہتھیار شامل ہوں گے۔

مائیک پومپیو  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو جنگی سامان ایران کی جانب سے خطرے کے پیش نظر فروخت کیا جا رہاہے۔یو اے ای مشرق وسطیٰ میں ایف 35 طیارے حاصل کرنے والا اسرائیل کے بعد دوسرا ملک بن جائے گا۔