Friday, May 17, 2024

امریکا، 3 یونیورسٹیوں میں بم کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں

امریکا، 3 یونیورسٹیوں میں بم کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں
November 8, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی 3 یونیورسٹیوں میں بم کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

امریکا کے تعلیمی اداروں میں خوف کے سائے،،طلبہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، کولمبیا یونیورسٹی،کورنل یونیورسٹی نیویارک اور براؤن یونیورسٹی روڈز آئی لینڈ میں بم کی اطلاع پر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ جامعات فوری خالی کرنے کاحکم دے دیا۔

دوروز قبل کنیٹی کٹ میں ییل یونیورسٹی کو بھی بم کی اطلاع پر خالی کرایا گیا تھا۔