Wednesday, April 24, 2024

امراض سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر یونیفارم پالیسی بنانے کا فیصلہ

امراض سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر یونیفارم پالیسی بنانے کا فیصلہ
July 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا سمیت دیگر امراض  سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت  نے قومی سطح پر یونیفارم پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ،  نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس ایکٹ متعارف کرایا جائیگا، وزارت صحت نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔

کورونا وباء اور دیگر امراض  سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، قومی صحت ایمرجنسی رسپانس ایکٹ متعارف کروایا جائے گا ، وزارت صحت نے منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

قومی صحت ایمرجنسی رسپانس ایکٹ کے  تحت مختلف بیماریوں سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر یونیفارم پالیسی بنائی جائے گی ، سمری میں قومی سطح پر نیشنل ہیلتھ سکیورٹی کونسل، صوبائی سطح پر نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اور سیکرٹری سطح پر نیشنل ہیلتھ ایمپلی منٹیشن ٹاسک فورس بنانے کی سفارش کردی۔

سمری میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں قائم ہونے والی مجوزہ نیشنل ہیلتھ سکیورٹی کونسل میں تمام وزرائے اعلی کو بھی شامل کیا جائیگا۔ کونسل ملکی سطح پر ہیلتھ پالیسیز کی منظوری دے سکے گی۔بیماریوں سے متعلق ڈیٹا کلیکشن, گراؤنڈ سرویلنس اور اسکریننگ کا عمل بھی قومی سطح پر کیا جاسکے گا

وفاقی وزیر صحت کی سربراہی میں قائم کی جانے والی 17 رکنی نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں تمام صوبائی داخلہ اور صحت کے وزراء کو شامل کیا جائیگا جس کا کام تجاویز مرتب کرنا ہوگا۔

جبکہ وفاقی سیکرٹری صحت کی زیر قیادت قائم کی جانے والی مجوزہ نیشنل ہیلتھ ایمپلی منٹیشن ٹاسک فورس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز, داخلہ اور صحت  کے صوبائی سیکرٹریز کو شامل کیا جائیگا جس کا کام کونسل کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔