Monday, May 20, 2024

امدادی کارروائیوں کے باعث افواج کی تعیناتی میں تاخیر ہو رہی ہے ، پینٹاگون

امدادی کارروائیوں کے باعث افواج کی تعیناتی میں تاخیر ہو رہی ہے ، پینٹاگون
October 6, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفانوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے امریکی فوج کی افغانستان میں تعیناتی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی میں مزید فوج افغانستان بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پے در پے آنیوالے تین سمندری طوفانوں کے بعد امریکی افواج بڑے پیمانے پر امدادی اور بحالی کے کاموں میں شریک ہیں۔
پینٹاگون سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس وقت گیارہ ہزار امریکی فوجی طوفان سے متاثرہ جزائر پورٹے ریکو اور ورجن آئی لینڈ میں تعینات ہیں جہاں سمندری طوفانوں نے ہر شے ملیا میٹ کر کے رکھ دی ہے۔
امریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اعلان کے مطابق تین ہزار پانچ سو مزید فوجی افغانستان بھجوائے جائیں گے۔ تاہم ابھی انکی روانگی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔