Thursday, April 25, 2024

امداد بحالی کیلئے پاکستان کو اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے ، پنٹا گون

امداد بحالی کیلئے پاکستان کو اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے ، پنٹا گون
January 9, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے کہا کہ امریکا نے تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کو ٹھوس اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ امداد بحالی کیلئے پاکستان کو مطالبات پر عمل کرنا ہو گا۔
پنٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی پاکستان سے توقعات بالکل واضح ہیں۔ افغان طالبان ،حقانی نیٹ ورک اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہیئں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی امتیاز کے بغیر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تاہم اسکے لئے پاکستان کو واضح اور ٹھوس اقدامات کے بارے میں بتا دیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستانی امداد مستقل طور پر نہیں روکی گئی۔ یہ رقم کسی اور جگہ پر بھی نہیں لگائی جائیگی۔