Sunday, September 8, 2024

امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت ، حملے میں استعمال کی جانیوالی موٹرسائیکل کا مالک زیرحراست

امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت ، حملے میں استعمال کی جانیوالی موٹرسائیکل کا مالک زیرحراست
July 15, 2016
کراچی(92نیوز)مشہور قوال امجد صابری کے  قتل کیس کی تفتیش  میں اہم پیش رفت،حملے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل  کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق  مشہور قوال امجد صابری کے  قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے صابری کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ کارروائی گلشن اقبال 13ڈی  کے علاقے میں کی گئی ہے ۔زیر حراست شخص تعمیراتی  شعبے سے وابستہ ہے جسکو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔