Friday, April 26, 2024

امجد صابری قتل کیس : عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کا جسمانی ریمانڈ منظور

امجد صابری قتل کیس : عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کا جسمانی ریمانڈ منظور
November 19, 2016

کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے کالعدم تنظیم کے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کا امجد صابری سمیت نو افراد کے قتل کے تین مقدمات میں بائیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے وارداتوں میں گرفتار ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو تین مزید مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان کا 22 نومبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 23 جون 2016ءکو لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو قتل کیا۔ ملزمان نے تیمیوریہ میں 8 اپریل کو تین افراد شاہد، علی سجاد اور عاشق رضوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں 29 اکتوبر کو گھر پر جاری مجلس میں فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان پولیو ٹیم پر حملے‘ نو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں بھی ریمانڈ پر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے دیگر مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔