Sunday, May 12, 2024

امتیاز شیخ اور سعید غنی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

امتیاز شیخ اور سعید غنی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
January 23, 2020
کراچی (92 نیوز) پولیس رپورٹس میں سندھ کے وزراء پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا الزام عائد کردیا گیا۔ امتیاز شیخ اور سعید غنی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہری کی درخواست میں دونوں وزراء امتیاز شیخ اور سعید غنی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ ادھر ایس ایس پی شکارپور کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آ گیا، امتیاز شیخ نے الزام لگانے پر ڈاکٹر رضوان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔