Saturday, April 20, 2024

امتحانات کے حکومتی اعلان پر طلباء کا راولپنڈی کے فیض آباد چوک پر احتجاجی مظاہرہ

امتحانات کے حکومتی اعلان پر طلباء کا راولپنڈی کے فیض آباد چوک پر احتجاجی مظاہرہ
May 29, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) حکومت کے امتحانات کے اعلان پر طلبا سڑکوں پر آ گئے، راولپنڈی میں طلباء نے حکومتی فیصلے کے خلاف فیض آباد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلباء نے اسلام آباد جانے والے راستے کو مکمل طور پر بند کردیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

طلباء کا مطالبہ تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور آن لائن امتحانات لئے جائیں۔