Thursday, April 25, 2024

امانت میں خیانت کیس، خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پیش

امانت میں خیانت کیس، خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پیش
February 24, 2020
لاہور (92 نیوز) امانت میں خیانت کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت پر خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پیش ہوئے، عدالت نے درخواست گزار کو بھائیوں کی ضمانت کرانے کا کہتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کے دو بھائیوں کیخلاف 18 فرروی کو تھانہ ہیئر میں امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہوا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ابراہیم مانیکا نے بھائیوں احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا۔ 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے۔ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے درخواست گزار کو بھائیوں کی ضمانت کرانے کا کہتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔