Thursday, April 18, 2024

امان اللہ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ہسپتال داخل

امان اللہ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ہسپتال داخل
March 3, 2020
لاہور( ویب ڈیسک ) معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ  کی طبیعت ایک بار پھر بِگڑ گئی جس پر انہیں مقامی نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر معروف کامیڈین کی طبیعت بِگڑنے پر انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، اہلخانہ کے مطابق امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے ، اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ یاد رہے امان اللہ خان سٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں، انہیں 2018 میں صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، اہل خانہ کے مطابق امان اللہ کو چوتھی بار ہسپتال لائے ہیں، اب انہیں بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔