امامیہ کالونی میں آتشزدگی سے فیکٹری زمین بوس ، 11افراد جاں بحق
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ کی امامیہ کالونی میں فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اتھی ، عمارت منہدم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں ، پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی، ریسکیو کی سات گاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا یا۔