Friday, March 29, 2024

امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجہنی کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ، نماز ظہر کی امامت کرائی ‏

امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجہنی کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ، نماز ظہر کی امامت کرائی ‏
April 15, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ، امام کعبہ ناسپیکر ہاؤس میں ظہرانے کے بعد نماز ظہر کی امات بھی کرائی ۔

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں  پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات اورمسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں امام کعبہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درد اور منزل ایک ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کیا  اور  کہا کہ سعودی ولی عہد کے حالیہ دورہ پاکستان نے باہمی تعاون کا نیا باب کھول دیا ہے، حجاج کے کوٹہ میں اضافہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ منسوب کرنا سوچی سمجھی سازش ہے ، امام کعبہ نے اسپیکر ہاوس میں ظہرانہ میں شرکت کی اور نماز ظہر کی امامت کرائی۔