Thursday, April 25, 2024

امام کعبہ الشیخ عبداللہ عواد نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی

امام کعبہ الشیخ عبداللہ عواد نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی
April 12, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ عبداللہ عواد نے آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی۔

 سعودی سفیر اور دیگر حکام نے بھی امام کعبہ کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کیا۔ امام کعبہ نے خطبہ دیا کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے اور امن و امان کا درس دیتا ہے۔ امام کعبہ سولہ اپریل کو لاہور آئیں گے۔

 امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور علامہ طاہر محمود اشرفی سمیت سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان میں قیام کے دوران اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں سمیت پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ امام کعبہ فیصل مسجد میں اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں بھی شرکت کریں گے ۔

 قیام کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی نماز کی امامت کریں گے ۔ امام حرم کعبہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔