Friday, March 29, 2024

امام الحق ایک، اظہر دو ، سرفراز تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے

امام الحق ایک، اظہر دو ، سرفراز تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے
January 15, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ سیریز میں امام الحق ایک، اظہر علی دو، سرفراز احمد تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچز پر مشتمل  ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم نے شاہینوں کو  وائٹ واش کر دیا ہے ، پوری سیریز میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے ناقص بلے بازی ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ سیریز کی ایک بھی اننگز ایسی نہ تھی جس میں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہوتا۔

امام الحق

بلے بازوں نے جادو جگایا نہ باؤلرز نے دم خم دکھایا ، اوپنر امام الحق  پہلے میچ کی پہلی اننگز میں کوئی رن نہ بنایا اور صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ دوسری اننگز میں انہوں نے  57 رنز بنائے ۔ انہوں نے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 8 ، دوسری میں 6 رنز بنائے ۔ امام الحق  نے تیسرے اور آخری میچ کی پہلی اننگز میں 43 جبکہ دوسری اننگز میں 35 رنز بنائے ۔ 35،43،6،8،57،0 کیساتھ امام الحق نے پوری سیریز میں 6 بار بلے بازی کر کے  149 اسکور بنائے ۔

فخر زمان

ساتھی اوپنر فخر زمان نے پہلے میچ کی پہلی اور دوسری اننگز میں ،1212 رنز بنائے ۔ فخر زمان نے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں ایک اسکور بنایا ۔ دوسری اننگز میں اوپنر بلے باز کو چھٹے نمبر پر آزمایا گیا مگر وہ 7 رنز ہی بنا پائے ۔فخر زمان کو تیسرے میچ میں نہیں کھلایا گیا ۔ اس طرح وہ دو میچز میں چار بار بلے بازی کر کے  12،12،1،7 رنز کیساتھ 32 رنز ہی بنا پائے ۔

شان مسعود

ٹاپ آرڈر شان مسعود پہلی اننگز میں 19 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ، انہوں نے دوسری اننگز میں 65 رنز بنائے ۔دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں شان مسعود  44 اسکور بنا پائے ،دوسری اننگز میں ان سے اوپننگ کروائی گئی ، انہوں نے 61 رنز بنائے ۔ دوسری اننگز کے شاندار تجربے کے بعد شان مسعود سے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں بھی اوپننگ کروائی گئی مگر وہ دو اسکور ہی بنا پائے ۔ دوسری اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے شان مسعود نے 37 اسکور بنائے ۔سیریز کے تینوں میچز میں چھ بار بیٹنگ کر کے  شان مسعود نے  19،65،44،61،2،37 کی ترتیب سے  مجموعی طور پر 228 رنز بنائے ۔

اظہر علی

اظہر علی نے پہلی اننگز میں 36 رنز بنائے ، وہ دوسری اننگز میں صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے ۔دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں ان کا اسکور دو ، دوسری اننگز میں 6 رہا۔ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں بھی اظہر علی امیدوں پر پورا نہ اترے  اور ایک بار پھر صفر پر پولین لوٹ گئے ۔ دوسری اننگز میں بھی ان کا اسکور صرف 15  رہا ۔  اس طرح 36،0،2،6،0،15 سے انہوں نے 6 بار کھیل کر  59 اسکور بنائے ۔

اسد شفیق

سینئر بلے باز اسد شفیق نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 7،دوسری میں 6اسکور کئے ۔ دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں ان کا اسکور20، دوسری اننگز میں 88 رہا۔ تیسرے میچ میں اسد شفیق پہلی اننگز میں صفر پر واپس لوٹے ، دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے ،تین میچز کی 6 اننگز میں کا اسکور7،6،20،88،0،65 کی ترتیب سے  186 رنز بنائے ۔

بابر اعظم

بابر اعظم نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 71دوسری میں 6 اسکور کئے  ، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں بابر کا اسکور دو ، دوسری اننگز میں 72 تھا۔ بابر اعظم نے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 49 ،دوسری میں 21 رنز بنائے ۔ 71،6،2،72،49،24 کی ترتیب سے بابر نے  سیریز میں کل 224 اسکور بنائے ۔

سرفراز احمد

کپتان سرفراز احمد  پہلے میچ کی دونوں اننگز میں دو بار بلے بازی کر کے بھی کوئی رن نہ بنا پائے ۔ وہ دونوں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ دوسرے میچ  کی پہلی اننگز میں کپتان نے ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 56 رنز بنائے مگر دوسری اننگز میں ایک بار پھر ڈبل فگر میں نہ پہنچ پائے اور 6اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ تیسرے میچ میں سرفراز احمد نے  پہلی اننگز میں 50 اسکور کئے ، دوسری اننگز میں  وہ ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔  0،0،56،6،50،0 کیساتھ سرفراز احمد کا تینوں میچز میں مجموعی طور پر اسکور  112 رہا۔

باؤلنگ

محمد عامر نے پہلی اننگز میں 62 رنز  کے عوض 4،شاہین شاہ آفریدی نے 64 رنز کے عوض 4  اور حسن علی نے 70 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ یاسر شاہ نے چار اوورز کئے مگر وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ دوسری اننگز میں حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ شان مسعود اور محمد عباس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی جب کہ یاسر شاہ کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔ دوسری اننگز میں صرف محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں فہیم اشرف نے 3 ، محمد عامر ، محمد عباس اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان نے بھی  ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاداب خان اور فہیم اشرف نے دوسری اننگز میں 3،3 ، محمد عامر نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔