Wednesday, April 24, 2024

امارات اسلامی افغانستان کا نئی حکومت کی تقریب حلف برداری کیلئے 11 ستمبر کا اعلان

امارات اسلامی افغانستان کا نئی حکومت کی تقریب حلف برداری کیلئے 11 ستمبر کا اعلان
September 9, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) امارات اسلامی افغانستان نے نئی حکومت کی تقریب حلف برداری کیلئے 11 ستمبر کا اعلان کر دیا۔

 نائن الیون کے ٹھیک بیس سال بعد طالبان حکومت کا حلف ہو گا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما کا کہنا ہے 11 ستمبر کو نئی حکومت کا اعلان امریکا کو اخلاقی اور سفارتی سطح پر بھی شکست دینے کیلئے کیا۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا پیغام نہیں دیا، نہ ہم نے کبھی اس کا جائزہ لیا ہے۔ صدر جوبائیڈن سمیت انتظامیہ کا کوئی شخص طالبان کو قابل احترام قرار دینے کی تجویزنہیں دے گا۔