Wednesday, May 8, 2024

ام رباب کی گڑھی خدابخش آمد پر انتظامیہ نے شہر کو نو گو ایریا بنا دیا

ام رباب کی گڑھی خدابخش آمد پر انتظامیہ نے شہر کو نو گو ایریا بنا دیا
November 2, 2020

لاڑکانہ(92 نیوز)باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے میہڑ کی ام رباب  نکل پڑی ،  گڑھی خدا بخش بھٹو آمد پر انتظامیہ نے شہر کو نوگو ایریا بنادیا ،شہر بھر میں ہر طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ  ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات سیل کر کے زائرین کا داخلہ بند کردیا گیا ۔

مزار سیل ہونے پر ام رباب چانڈیو نے باہر ہی احتجاج شروع کردیا ،انکا کہنا تھا آج پوری پیپلز پارٹی 21 سالہ بچی سے خوف زدہ ہے،یہ ہمیں بیوقوف سمجھتے ہیں، انہوں نے الزام لگایا پیپلز پارٹی ملزمان کا دفاع کررہی ہے،ان کے دو ایم پی اے ملزمان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کیس میں نامزد ملزمان مرتضی چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بلوچستان فرار ہوگئے، ایڈیشنل آئی جی سکھرکامران فضل نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کو ٹاسک دیدیا۔