Thursday, May 9, 2024

الیگزنڈر زیوروف نے میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

الیگزنڈر زیوروف نے میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
May 10, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف نے اپنے نام کر لیا، جرمن پلیئر نے فائنل میں اٹلی کے میٹوبیریٹینی کو شکست دی۔

پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور اٹالین کھلاڑی نے ٹائی بریکر پر سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، تاہم دوسرے سیٹ میں الیگزنڈر زیوروف نے کم بیک کرتے ہوئے چھ، چار سے سیٹ جیت کر میچ برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں زیوروف نے چھ، تین سے کامیابی حاصل کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔ الیگزنڈر زیوروف نے دوسری بار میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔