Thursday, September 19, 2024

الیکٹرونک میل یعنی ای میل کے موجد، امریکی کمپیوٹر پروگرامر رے ٹام لنسن کا 76برس کی عمر انتقال

الیکٹرونک میل یعنی ای میل کے موجد، امریکی کمپیوٹر پروگرامر رے ٹام لنسن کا 76برس کی عمر انتقال
March 7, 2016
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے والے الیکٹرونک میل یعنی ای میل کے موجد امریکی کمپیوٹر پروگرامر رے ٹام لنسن 76برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رے ٹام لنسن کو 1971 میں یہ خیال آیا تھا کہ ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک تک الیکٹرانک پیغام بھیجے جا سکتے ہیں۔ ٹام لنسن کی ایجاد میں ای میل کے ایڈریس میں پہلی مرتبہ @ ایٹ دا ریٹ آف کی علامت کا استعمال کیا گیا۔ ٹام لنسن نے بولٹ، بیرانک اور نیومین ریسرچ کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتے ہوئے پہلا ای میل بھیجا۔ ٹام لنسن کے کام کو ان کے پیشے سے منسلک ماہرین نے دو ہزار بارہ میں سراہتے ہوئے انٹرنیٹ کے ہال آف فیم میں شامل کیا تاہم انٹرنیٹ کی دنیا میں پہلے الیکٹرانک پیغام دینے والے کا آخری پیغام بھی سامنے آگیا۔ ٹام کو دل کا دورہ پڑا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے اور چل بسے۔