Sunday, May 5, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال، حکومت اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال، حکومت اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی
September 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال پر حکومت اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی۔

دوران اجلاس چئیرمین کمیٹی تاج حیدر نے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پتا نہیں حکومت معاملے کو کیوں طول دینا چارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے نہیں ہوسکتے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمان کا مذاق بنارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے۔ آئینی ترمیم کرکے عام انتخابات کرانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔

تاہم قائمہ کمیٹی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پر پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم مسترد کر دی۔ حکومتی رویے کے باعث الیکشن کمیشن ارکان کمیٹی کا بائیکاٹ کرگئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صورتحال سے آگاہ کردیا۔

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے پیر کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا اپوزیشن کا پہلے سے یہی پلان تھا شفاف الیکشن کی طرف اپوزیشن نہیں جانا چاہتی ہے۔ اعظم سواتی بولے وقت آگیا ہے کہ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق سارا کام الیکشن کمیشن نے خود کرنا ہے۔