Friday, April 19, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش کی گئی، حسان خاور

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش کی گئی، حسان خاور
November 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کرنا ہے تو کرلے، بھارت نے ای وی ایم پر 20 سال لگائے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا تعلق کسی انٹرنیٹ سے نہیں تو وہ ہیک کیسے ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے نظام سے شفافیت آئے گی، الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے پر کاغذ پر پرنٹ بھی نکلے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا اپوزیشن کو سمجھنا ہوگا، 21 ویں صدی میں دھاندلی کے 18 ویں صدی کے طریقے نہیں چلیں گے۔ اپوزیشن کو ای وی ایم سے کیوں کرنٹ لگ رہا ہے، یہ وقت اپوزیشن کیلئے گریبان میں جھانکنے کا ہے۔