Tuesday, May 21, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین جیسی ترامیم متعارف کرانے میں عجلت نہ برتی جائے، فافن

الیکٹرانک ووٹنگ مشین جیسی ترامیم متعارف کرانے میں عجلت نہ برتی جائے، فافن
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فافن نے حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک مشینوں جیسی ترامیم متعارف کرانے میں عجلت نہ برتنے کا مشورہ دیدیا۔ 

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک فافن نے انتخابی اصلاحات پر سیاسی بحث اور مکالمے کی تجویز بھی دیدی، ساتھ ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور متناسب نمائندگی کے نظام پر ریفرنڈم کرانے کی بھی تجویز دیدی۔

فافن نے ریاستی اور سرکاری اداروں کی انتخابی عمل میں غیرجانبداری یقینی بنائے جانے والے اقدامات انتہائی ضروری قرار دیا۔