Friday, April 19, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے، فواد چودھری

الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے، فواد چودھری
August 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شفاف الیکشن کے لیے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ناگزیر قرار دے دیا۔

فواد چودھری کہتے ہیں ای وی ایم الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے، دھاندلی کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا، ای وی ایم کی بدولت الیکشن نتائج بھی فوری دستیاب ہوں گے، مشین انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک بھی نہیں ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے۔