Thursday, April 18, 2024

الیکشن کے دوران وفاقی حکومت کواچانک گلگت یاد آگیا ، بلاول بھٹو

الیکشن کے دوران وفاقی حکومت کواچانک گلگت یاد آگیا ، بلاول بھٹو
November 1, 2020

غذر(92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دوران وفاقی حکومت کو اچانک گلگت یاد آگیا۔

غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  دو دو وزیر گلگت میں  پھر رہے ہیں، آج وزیراعظم بھی آگئے،وہ کیا سمجھتے ہیں عوام ان کا ظلم بھول جائیں گے؟ ۔

ادھر آصف زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے عمران خان کی گلگت بلتستان آمد اور سیاسی تقریر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن نوٹس لے۔