Friday, April 19, 2024

الیکشن کے انعقاد میں آرمی کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہو گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

الیکشن کے انعقاد میں آرمی کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہو گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
July 10, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ترجمان پاک فوج نے الیکشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی خبروں کی تردید کردی ، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عوام باہر نکلیں اور بلاخوف وخطر اپنے پسندیدہ نمائندے کو ووٹ کاسٹ کریں، جیپ کا نشان آئی ایس آئی الاٹ کرتی ہے نہ ہی افواج پاکستان، جس  رنگ کی جیپ کی بات ہو رہی ہے وہ پاک فوج کے پاس نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں نہ صرف الیکشن کے حوالے سے تمام شکوک وشبہات دور کردیئے  بلکہ صحافیوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں، یہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے لگاتی ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور بلاخوف اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ کاسٹ کریں۔ جیپ کے انتخابی نشان سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جیپ کا نشان آئی ایس آئی الاٹ کرتی ہے نہ ہی افواج پاکستان، جس رنگ کی جیپ کی بات ہو رہی ہے وہ پاک فوج کے پاس نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وہ ایسے بات نہیں کر سکتے، جیسے باہر باتیں ہوتی ہیں، جنرل فیض کا نام لینے والوں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے، اقبال سراج پر محکمہ زراعت میں 2سال سے مقدمہ چل رہا ہے، معاملے سے آئی ایس آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ ڈی جی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں، اگر کسی کا پارٹی سے اختلاف ہو گیا ہے تو یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، لوگ ہر الیکشن سے پہلے ایک جماعت سے دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے خلائی مخلوق سے متعلق سوال کےجواب میں کہا کہ خلائی مخلوق سیاسی نعرہ ہے، مسلح افواج تو رب کی مخلوق ہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔