Friday, March 29, 2024

الیکشن کیلئے ووٹر کا اندارج شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق کرنے کا فیصلہ

الیکشن کیلئے ووٹر کا اندارج شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق کرنے کا فیصلہ
December 29, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) الیکشن کیلئے ووٹر کا اندارج شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق ہی ووٹ کاسٹ کرنے کا پابند ہو گا۔ دیگر اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر محمد احسن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہی الیکشن کا فیصلہ ہو گا۔ اندارج کے لئے 90 ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔