Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن کے2ممبران کی تقرری کےلیے مشاورتی عمل شروع

الیکشن کمیشن کے2ممبران کی تقرری کےلیے مشاورتی عمل شروع
November 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کیلئے  مشاورتی عمل شروع ہوگیا ، وزیراعظم عمران خان نے سندھ اور بلوچستان سے ممبران کےلیے 3،3 نام تجویز کر دیے ، چیئرمین سینٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے نام پیش کر دیے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزیراعظم  نے خط لکھ  دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سندھ  اور بلوچستان سے ممبران کیلئے نام تجویز کر دیے، وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے ممبر کیلئے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبار  قریشی کے نام دیے ہیں۔ بلوچستان کیلئے وزیر اعظم نے ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان اور سندھ کے لیے دو ممبران کے تقرر کی منظوری دی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو معطل کر دیا تھا۔