Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم میں پچاس سے زائد شکایات موصول، حکام کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم میں پچاس سے زائد شکایات موصول، حکام کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنانے کی ہدایت
December 5, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم میں شکایات وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن شکایات کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فوری کارروائی کر کے ازالہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے قائم کنٹرول روم میں پچاس سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں ان پر فوری کاروائی کر کے ان کا ازالہ کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کنٹرول روم کے سربراہ فدا محمد نے کنٹرول روم میں ہدایت کی ہے کہ ریٹرنگ اور ڈسٹرنگ افسران سے رابطہ صرف انتہائی گھمبیر صورتحال میں کیا جائے۔ چھوٹی موٹی شکایات پر ریٹرننگ افسران سے رابطہ مناسب نہیں اکثر لوگ بے جا شکایات بھی بھیج رہے ہیں جن کو نظرانداز کر کے بڑی شکایات کا نوٹس لیا جائے۔ کنٹرول روم حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنائیں۔