Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ لٹک گیا

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ لٹک گیا
March 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) الیکشن  کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ لٹک گیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے آئینی مدت آج ختم ہوگی ۔ الیکشن  کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث  ممبران کی تقرری نہ ہو سکی جب کہ تقرری کیلئے آئینی مدت آج ختم ہو جائیگی۔ دیگر قوانین میں ترامیم کی طرح الیکشن  کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کا معاملہ بھی حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کامنتظر ہے ۔ الیکشن  کمیشن کی جانب سے حکومت کو یادہانی کے باوجود بھی ممبران کی تقرری میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ فاٹا انتخابات، بلوچستان بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر اہم معاملات  بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی مشاورت کے بغیر جاری ہیں ۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے مابین مشاورت نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا۔ الیکشن  کمیشن کے دو ممبران کی تقرری  کے لیے اسپیکر کی قائم کردہ بارہ رکنی کمیٹی میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن  کمیشن نے بھی   حکومت سے کمیشن  ممبران کی جلد تقرری کے لیے درخواست کی   ہے۔ الیکشن  کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران  کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم  ہوئی تھی ، آئین کے مطابق مدت پوری ہونے کے 45 دن میں ممبران کی تقرری کرنا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن