Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے
December 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے، انہوں نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سردار رضا محمد خان کے ریٹائر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئر ممبر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ممبر کے پی ارشادقیصر نے حلف لیا. واضح رہے کہ سردار رضا خان گزشتہ روز عہدے کی مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔ سردار رضا محمد خان نے 6 دسمبر 2014 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی مدت ملازمت آج پوری ہو گئی ہے۔ چیف کمشنر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکی ہیں اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لے جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔ قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کردیے ، لیگی دور حکومت میں بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہونے والے بابر یعقوب کا نام سرفہرست ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی ، آج 5 سالہ آئینی مدت کا آخری دن ہے ، وفاقی حکومت نئے چیف کی تعیناتی کیلئے ان ایکشن ہو گئے ، وزیراعظم عمران خان نے تین نام تجویز کر دیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے  بابر یعقوب کا نام تجویز کیا ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ  سے تعلق اور 2015 میں ن لیگ کے دور حکومت میں انہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا تھا ، چیف سیکرٹری بلوچستان، گلگت بلتستان، سیکرٹری مواصلات اور امور کشمیر  کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے سے دیا گیا گیا دوسرا نام فضل عباس میکن کا ہے جو سابق سیکرٹری کابینہ، فوڈ سکیورٹی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رہ چکے ہیں ، بطور ایڈیشنل سیکرٹری کامرس بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تیسرا نام بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹ عارف احمد خان کا ہے جو سیکرٹری خزانہ، داخلہ اور موسمیاتی تبدیلی رہ چکے ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کئے ہیں۔ کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔