Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کمیشن کے ملازمین کا بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف

الیکشن کمیشن کے ملازمین کا بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف
February 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بھی دو سو سے زائد اافسران وعملے کے نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں سامنے آگئے۔ سندھ حکومت نے پانچ سو زائد افسران کو وضاحتی نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن حکام کی صوبائی دفاتر کو ارسال کردہ فہرست کے مطابق بڑی تعداد گریڈ ایک تا پانچ کے ملازمین کی ہے جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے گریڈ انیس سے گریڈ سترہ تک کےتین افسران سمیت انیس افراد کی بیگمات کے نام انکم سپورٹ پروگرام میں آئے ہیں۔ سندھ حکومت نے بھی پانچ سو سے زائد افسران کو نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اہلخانہ کے نام پر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد جاری کی گئی۔ سندھ کے افسران کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کروڑوں روپے جاری کیے گئے۔ بئشتر افسران وظیفہ وصول کرنے کی تردید کرتے ہیں۔