Friday, May 3, 2024

الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت پر تنازع

الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت پر تنازع
March 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت پر تنازع شروع ہو گیا۔ شہباز شریف کے آفس نے وزیراعظم کے سیکرٹری کو جوابی خط لکھ دیا۔

 اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں معاملے مشاورت میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 215 چار کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے نام تجویز کیے جن میں بلوچستان سے امان اللہ بلوچ، منیر کاکڑ، میر نوید جان بلوچ جبکہ سندھ سے خالد محمود صدیقی، فرخ ضیاء شیخ اور اقبال محمود شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے جوابی خط میں موقف اختیار کیا وزیراعظم آفس کا خط آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔ کسی نامزد شخص کے ذریعے مشاورت نہیں کی جا سکتی۔

 اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے فہرست میں موجود نام شاہ محمود قریشی کے خط میں دیے گئے مجوزہ ناموں سے مختلف ہیں۔

 دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس کی منسوخی کے معاملہ پر وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کی ہدایت کر دی۔

 ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں بریفنگ دینے کی پیشکش کی ہے۔ کہتے ہیں پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ پورے ایوان کو بھی بریفنگ دینے کو تیار ہوں۔