Thursday, May 9, 2024

الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ،وفاق نے رپورٹ جمع کرادی

الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ،وفاق نے رپورٹ جمع کرادی
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے  پر  سماعت کے دوران وفاق نے  عدالتی احکامات پر عملدرآمد  سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر رکن سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ وفاق کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ  سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی کو الیکشن کمیشن  کا رکن مقرر کر دیا گیا ، 24 جنوری کو صدر مملکت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  الیکشن کمیشن معاملہ حل ہو گیا جس کا کریڈٹ پارلیمنٹ کو جاتا ہے ،   یہ کریڈٹ پارلیمنٹ کے ہر رکن  اور عوام کو بھی  جاتا ہے،  اس عدالت نے معاملے میں مداخلت نہیں کی، معاملہ پارلیمنٹ پر ہی چھوڑا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ  پارلیمنٹ کا وقار ہمیشہ مقدم رہنا چائیے ،  پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف ہو تو بات چیت سے ہی حل ہونا چائیے ،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے متعلق درخواست نمٹادی۔