Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن کے انتباہ کے بعد حکومت سندھ کا مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو موصول

الیکشن کمیشن کے انتباہ کے بعد حکومت سندھ کا مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو موصول
January 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) الیکشن کمیشن کے انتباہ کے بعد حکومت سندھ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہو گیا ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں خواتین، اقلیت، نوجوان اور مزدور کسان کی مخصوص نشستوں پر نو ہزار دو سو پندرہ افراد منتخب ہوں گے۔ مخصوص نشستوں کا انتخاب میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشن میں ہو گا۔ یونین کمیٹی یا یونین کونسل  میں دو خواتین اور ایک ایک اقلیت، مزدور، نوجوان کونسلر ہوں گے۔ میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹائون کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل میں خواتین کی تعداد تینتیس فیصد ہو گی۔ میٹروپولیٹن اور مونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹائون کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل اقلیت، مزدور کسان، نوجوان کی تعداد پانچ فیصد ہو گی۔ مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جمعہ کو جاری ہو گا۔