Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا
April 9, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا۔

 الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری پر تحریری مشاورت شروع ہو گئی۔ سات صفحات پر مشتمل خط میں عمران خان کو ڈئیر پرائم منسٹر کے الفاظ سے مخاطب کیا۔

 اپوزیشن لیڈر نے سندھ کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبد الرسول میمن، سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر خالد جاوید اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج  جسٹس (ر) نور الحق قریشی کام نام تجویز کر دیا۔

 بلوچستان کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے شاہ محمد جتوئی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) محمد نور مسکان زئی اور سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور محمد روف عطا کے نام تجویز کر دئیے۔

اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا کہ محض نام تجویز کر دینا یا بھجوانا کافی نہیں، ہمیں اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے۔ امید ہے کہ ہم مزید قانونی تنازعہ سے بچتے ہوئے اتفاق رائے سے کمیٹی کو نام بھجوا سکتے ہیں۔