Thursday, March 28, 2024

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں پانچویں مرتبہ توسیع کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں پانچویں مرتبہ توسیع کا فیصلہ
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں پانچویں  بار توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی عذرداریوں کے لیے قائم ٹربیونلز کی مدت  30 جون کو ختم ہورہی ہے جبکہ ٹربیونلز کی مدت میں 2 ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق  جون  دوہزار پندرہ میں ٹربیونلز کو قائم ہوئے دو سال مکمل ہوجائیں گےچھ ٹربیونلز میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت  اکیس سے زائد حلقوں کے کیسز زیر التواءہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں چار سندھ اور کے پی کے میں ایک ایک ٹربیونلز کی مدت میں  توسیع کی جائے گی۔