Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن کی سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانیکی مخالفت

الیکشن کمیشن کی سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانیکی مخالفت
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفرنس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنا جواب سجیل شہریار سواتی کی صواتت سے سپریم کورٹ میں جمع کرایا، جواب میں کہا گیا کہ سینٹ کا الیکشن آئین کے تحت کرایا جاتا ہے، سینٹ کے الیکشن پر بھی آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ ووٹنگ کا اطلاق ہوتا ہے۔

آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔ آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینٹ انتخابات کا ذکر ہے۔