Saturday, May 11, 2024

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم،ن لیگ ڈونز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم،ن لیگ ڈونز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی
December 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے  پر  سکروٹنی کمیٹی کااجلاس ہوا ، مسلم لیگ ن آج بھی ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی ۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے ختم ہونے تک مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کی جا سکی ،  سکروٹنی کمیٹی نے نون لیگ کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔ سکروٹنی کمیٹی نے ہدایت کی کہ ن لیگ 23 دسمبر تک ڈونرز کی تفصیلات پیش کرے۔ پی ٹی آئی کے  ایم این اے فرخ حبیب نے نون لیگ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔