Tuesday, May 7, 2024

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں،گوشواروں، اور فنڈنگ کی پڑتال کافیصلہ

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں،گوشواروں، اور فنڈنگ کی پڑتال کافیصلہ
October 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں،گوشواروں اور فنڈنگ کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ۔  اس مقصد کیلئے  خصوصی پولیٹیکل فنانس سیل بنایا جائیگا جبکہ  ممنوعہ ذرائع سے ہونے والی فنڈنگ پر سیاسی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اب فنڈنگ پر جواب دہ ہونا ہوگا ، ملکی اور غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ کرلیا گیااور پولیٹکل فنانس سیل بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ مستقل بنیادوں پر قائم سیل میں الیکشن کمیشن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے افسران شامل ہوں گے  ، سیل حکمران جماعت تحریک انصاف،ن لیگ،پیپلزپارٹی ایم ایم اے،ق لیگ، ایم کیو ایم سمیت 120 سیاسی جماعتوں کے مالی معاملات کی چھان بین کرے گا۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سیاسی جماعتوں کے گذشتہ پانچ سالہ مالی معاملات کی تحقیقات کرے گا ،  ارکان پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی بھی جائزہ لیا جائیگا ۔ ممنوعہ ذرائع سے ہونے والی فنڈنگ پر سیاسی جماعت کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔